پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں، 3 ہفتوں میں 145 آپریشن، 140 منشیات فروش گرفتار، کتنا مال برآمد ہوا؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کر دیا۔ ترجمان پنجاب سی این ایف کے مطابق 15 اگست سے 7 ستمبر تک پنجاب بھر میں 145 کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران 140 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 325 کلوگرام منشیات کی ترسیل ناکام بنائی گئی۔ برآمد ہونے والی منشیات میں 11 کلوگرام آئس، 46 کلوگرام افیون، 22 کلوگرام ہیروئن اور 171 کلوگرام چرس شامل ہے۔

پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے منشیات فروشوں کے قبضے سے 75 کلوگرام بھنگ اور 1,240 لیٹر دیگر ممنوعہ مواد بھی برآمد کیا۔ کارروائیوں کے دوران 13 پستول، 3 رائفلیں اور ایک ڈرون بھی قبضے میں لیا گیا۔

ترجمان پنجاب سی این ایف کے مطابق برآمد کی گئی منشیات کی مجموعی مالیت کا تخمینہ 10 کروڑ 97 لاکھ 50 ہزار روپے لگایا گیا ہے۔ منشیات کے منظم نیٹ ورکس کے خلاف پنجاب بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔

ترجمان کے مطابق پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس اگست 2025 سے اب تک 25.1 ٹن منشیات کی ترسیل ناکام بنا چکی ہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل اور بلاامتیاز کارروائیوں کا مقصد منشیات سے پاک پنجاب کا قیام ہے۔

پنجاب حکومت نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ترجمان پنجاب سی این ایف نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے عوام کا تعاون ادارے کی کامیابی کی ضمانت ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے