ٹوبہ ٹیک سنگھ (پنجاب پوسٹ) گوجرہ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز عدنان حیدر کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم، لائیو سٹاک آفیشلز اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر رات گئے چھاپہ مارا۔چھاپے کے دوران بیمار اور نیم مردہ جانوروں کو ذبح کر کے مضرِ صحت گوشت تیار کیا جا رہا تھا۔
ویٹرنری ڈاکٹر کی رپورٹ کے مطابق گوشت میں حشرات کیڑے پائے گئے اور اسے انسانی استعمال کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیا گیا۔ ٹیم نے 1300 کلوگرام گوشت تلف کر کے سپلائی کی گاڑی اور دیگر سامان تحویل میں لے لیا۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کا کہنا ہے کہ ناقص گوشت جان لیوا بیماریوں کا سبب بنتا ہے، اور ایسے ملاوٹ مافیا کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے














