"شادی شدہ بچوں کے باپ سے پیسے دیکھ کر جو لڑکیاں تعلقات بناتی ہیں ان پر۔۔۔۔ "کرکٹر حسن علی کی بیوی نے شوہر کو ان فالو کرکے تمام پوسٹیں کیوں ڈیلیٹ کیں؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)کرکٹر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک اسٹوری نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی۔ سامعہ خان نے اپنی اسٹوری میں شادی شدہ مردوں سے تعلقات رکھنے والی خواتین کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، تاہم انہوں نے اپنی پوسٹ میں کسی شخص یا خاتون کا نام نہیں لیا۔

سامعہ خان نے اپنی اسٹوری میں ایسی لڑکیوں پر تنقید کی جو مبینہ طور پر شادی شدہ اور بچوں کے باپ مردوں سے مالی مفاد کے لیے تعلقات قائم کرتی ہیں اور یہ توقع رکھتی ہیں کہ مستقبل میں وہ شخص ان سے شادی کر لے گا۔ انہوں نے اس طرزِ عمل کو شدید الفاظ میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسی خواتین قابلِ مذمت ہیں۔

سامعہ خان کی اس انسٹا اسٹوری کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں اور تبصرے سامنے آنے لگے۔ معاملے نے اس وقت مزید توجہ حاصل کی جب سامعہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کردیں اور کچھ عرصے کے لیے حسن علی کو بھی ان فالو کردیا۔

بعد ازاں سامعہ خان نے حسن علی کو دوبارہ فالو کر لیا، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس معاملے پر مزید تبصرے کیے جانے لگے۔ تاہم سامعہ خان کی جانب سے اپنی اسٹوری کے ذریعے کسی مخصوص شخص یا واقعے کی وضاحت نہیں کی گئی، اس لیے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی قیاس آرائیوں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے