قومی اسمبلی کی ڈیجیٹل میڈیا ایگزیکیٹیو حنا جاوید قتل کیس؛ گرفتار گھریلو ملازم کا اہم انکشاف

راولپنڈی( پنجاب پوسٹ) قومی اسمبلی کی ڈیجیٹل میڈیا ایگزیکیٹیو حنا جاوید قتل کیس میں فیصل اصغر امام کے گھریلو ملازم نے تفتیش کے دوران مزید انکشاف بھی کر دیا۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن سیف اللّٰہ کی سربراہی میں خصوصی انوسٹی گیشن ٹیم کی تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :راولپنڈی کی حنا جاوید کا بہیمانہ قتل، کیا شوہر کو محفوظ کرکے ملازم کو پھنسایا جارہا ہے؟

گھریلو ملازم ذیشان نے پولیس کو بتایا کہ فیصل اصغر نے واردات میں معاونت کے لیے رقم دینے کی لالچ بھی دی تھی۔ اس سے قبل بھی ذیشان مختلف انکشافات کر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کوئی اتنا ظالم کیسےہوسکتا ہے؟حناجاوید قتل کیس، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی

پولیس نے گزشتہ روز تینوں ملزمان فیصل اصغر امام، اس کے والد اصغر فیاض امام اور ملازم ذیشان کو ڈی این اے اور پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے لاہور منتقل کیا تاہم گزشتہ روز پولیس نے تینوں ملزمان کے صرف ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے سمپلز جمع کروائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے