سردار مقصود خان تحریک جوانان جموں و کشمیر کے صدر مقرر

لاہور(پنجاب پوسٹ)تحریک جوانان جموں و کشمیر میں تنظیمی سطح پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، چیئرمین عبداللہ حمید گل نے سردار مقصود خان کو تحریک جوانان جموں و کشمیر کا صدر مقرر کرتے ہوئے باقاعدہ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سردار مقصود خان نے باضابطہ طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں اور عبداللہ حمید گل سے تقرری کا نوٹیفکیشن بھی وصول کرلیا۔

سردار مقصود خان اس سے قبل تحریک جوانان جموں و کشمیر کے چیف آرگنائزر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔ تنظیمی امور میں ان کی خدمات، فعال کردار اور کارکردگی کے اعتراف میں انہیں صدر کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔

نومنتخب صدر سردار مقصود خان نے قیادت کی جانب سے اعتماد کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ تحریک کو مزید فعال، منظم اور مؤثر بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے تنظیمی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے اور کارکنان کو متحرک کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

WhatsApp Image 2026 09 08 at 11.02.55 AM

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے