جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں عجب کرپشن کی غضب کہانی ، پیسوں کے بدلے ڈگری حاصل کریں، خصوصی آفر لگا دی گئی

فیصل آباد(پنجاب پوسٹ)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد (GCUF) کے طلبہ کے تعلیمی ریکارڈ میں رقم کے عوض غیر قانونی ردوبدل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) فیصل آباد نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

این سی سی آئی اے کے مطابق تحقیقات کے دوران GCUF کے 33 طلبہ کے تعلیمی ریکارڈ میں مجموعی طور پر 72 غیر قانونی تبدیلیاں سامنے آئیں۔ ریکارڈ میں نمبرز، گریڈز اور حاضری میں مبینہ طور پر ردوبدل کیا گیا۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ طلبہ سے فی مضمون تقریباً 15 ہزار روپے وصول کرکے ان کے نمبرز اور گریڈز تبدیل کیے جاتے رہے، جبکہ حاضری کے ریکارڈ میں بھی غیر قانونی تبدیلیاں کی گئیں۔

این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں سابق طالب علم نعمان جعفر بھی شامل ہے، جس نے مبینہ طور پر یونیورسٹی کے HOD آن لائن پورٹل تک غیر مجاز رسائی حاصل کرکے طلبہ کے تعلیمی ریکارڈ میں تبدیلیاں کیں۔

WhatsApp Image 2026 09 07 at 2.32.39 PM

کارروائی کے دوران ملزمان سے دو موبائل فونز اور ایک Dell لیپ ٹاپ برآمد کیا گیا۔ حکام کے مطابق لیپ ٹاپ سے یونیورسٹی کے آن لائن پورٹل تک رسائی اور ریکارڈ میں تبدیلیوں کے اہم شواہد حاصل ہوئے۔

تحقیقات کے دوران طلبہ کی جانب سے ادا کی جانے والی رقوم کا سراغ JazzCash اکاؤنٹ تک پہنچ گیا۔ این سی سی آئی اے کے مطابق مختلف اکاؤنٹس کے ذریعے رقم منتقل کرکے بعد ازاں کیش آؤٹ کی جاتی رہی۔

یہ کارروائی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب حسام بن اقبال کی خصوصی ہدایات پر کی گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ تعلیمی ریکارڈ میں ردوبدل اور میرٹ کو متاثر کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے