لاہور کے مختلف باربی کیو ہوٹلز کو کیوں سیل کیا جارہا ہے؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)باربی کیو ریسٹورنٹس سے اٹھنے والے دھویں اور فضائی آلودگی کی روک تھام کے لیے پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے) نے ہُڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف سخت کارروائی شروع کردی ہے۔

ای پی اے نے واضح کیا ہے کہ باربی کیو سیکشنز میں سکشن ہُڈ اور مؤثر فلٹریشن سسٹم کی تنصیب لازمی ہے، جبکہ خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے گی۔کارروائی کے دوران ال خان ریسٹورنٹ کا باربی کیو سیکشن فلٹرز نصب نہ ہونے پر سیل کردیا گیا جبکہ ریسٹورنٹ کو 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

ای پی اے کے مطابق بحریہ ٹاؤن میں یاسر بروسٹ، ملک اسپائسی ریسٹورنٹ اور ذاکر تکہ کو ہُڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا۔ اسی طرح اسلام پورہ میں نیو جھولی لال باربی کیو اور شاہدرہ میں یم پم ریسٹورنٹ کے خلاف بھی سکشن ہُڈ نصب نہ ہونے پر سیلنگ ایکشن کیا گیا۔

ای پی اے پنجاب کا کہنا ہے کہ باربی کیو کا دھواں بغیر مؤثر فلٹریشن کے براہِ راست فضا میں چھوڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ریسٹورنٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر سکشن ہُڈ اور فلٹرز نصب کرکے ماحولیاتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں، بصورتِ دیگر مزید سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے