پنجاب میں ترقی و خوشحالی، ایشیائی ترقیاتی بینک کن شعبوں میں حکومت پنجاب کی مدد کر رہا ہے؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدر ینگ منگ یانگ نے ملاقات کی، جس میں پنجاب میں مختلف شعبوں میں تعاون، جاری ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پنجاب میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں مشترکہ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کارڈیک ہسپتال، چلڈرن ہسپتال اور کینسر ہسپتال کے منصوبوں میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی معاونت کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں جانب سے نرسنگ کی تعلیم کے فروغ اور اسکولوں میں سٹیم لیبز کے قیام کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں کسانوں کو زرعی مشینری کی فراہمی کے لیے تین رعایتی قرضوں کے معاہدوں سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ’’پنجاب ایگری فوڈ انویسٹمنٹ فورم‘‘ کے انعقاد میں تعاون پر ایشین ڈویلپمنٹ بینک کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جاری تمام منصوبے تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں اور صوبے میں ترقی و خوشحالی کے لیے مختلف شعبوں میں عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں صحت، تعلیم، صاف پانی، زراعت اور پبلک ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شعبوں میں بہتری کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے پنجاب اکنامک ٹرانسفارمیشن پلان کو صوبے کی معاشی ترقی کے لیے گیم چینجر قرار دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ اگلے سال تک مزید 2 ہزار الیکٹرو بسیں سڑکوں پر رواں دواں ہوں گی، جس سے شہریوں کو جدید اور ماحول دوست سفری سہولت میسر آئے گی۔

ملاقات میں پنجاب حکومت اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے درمیان جاری تعاون کو مزید وسعت دینے اور عوامی فلاح و ترقی کے منصوبوں میں شراکت داری جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے