پنجاب حکومت کے منصوبوں میں سرکاری پیسوں سے نواز شریف کی تشہیر کیوں کی جارہی ہے؟ معاملہ لاہور ہائیکورٹ پہنچ گیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) سرکاری خزانے سے تشہیر کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست شہری اشبا کامران کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور سپیکر پنجاب اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ سرکاری خزانے سے ذاتی تشہیر نہ کرنے کے حوالے سے فیصلہ دے چکی ہے، تاہم اس فیصلے کے باوجود پنجاب اسمبلی میں تشہیر سے متعلق قانون سازی کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ میاں نواز شریف کسی سرکاری عہدے پر فائز نہ ہونے کے باوجود پنجاب حکومت کے منصوبوں پر ان کی تصاویر لگائی جارہی ہیں، جبکہ چیف سیکرٹری سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود اس حوالے سے فنڈز جاری کر رہے ہیں۔

درخواست گزار کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری اور سپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے