لاہور (پنجاب پوسٹ)لاہور کی نجی یونیورسٹی یو ایم ٹی میں نیشنل پالیسی ڈائیلاگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں ملک کی سیاسی، حکومتی، کاروباری اور صحافتی شخصیات ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں گی۔
ڈائیلاگ کا مقصد ملکی مسائل، قومی ترجیحات اور مستقبل کی پالیسیوں کے حوالے سے اہم مکالمے کو فروغ دینا ہے۔نیشنل پالیسی ڈائیلاگ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی شرکت کریں گے۔وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی بھی نیشنل پالیسی ڈائیلاگ کا حصہ ہوں گے، جبکہ سینئر صحافی حامد میر اور مجیب الرحمٰن شامی سمیت معروف صحافتی شخصیات بھی تقریب میں شریک ہوں گی۔
معروف کاروباری شخصیت ایس ایم تنویر سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی دیگر اہم شخصیات بھی نیشنل پالیسی ڈائیلاگ میں شرکت کریں گی۔ اس موقع پر ملکی مسائل، قومی چیلنجز، مستقبل کی حکمت عملی اور پالیسی سازی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی جائے گی۔
نیشنل پالیسی ڈائیلاگ کو سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی معاملات پر مکالمے اور مختلف شعبوں کی قیادت کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنے کی اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے، جہاں قومی مسائل کے حل، مؤثر پالیسی سازی اور ملک کے مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔










