پتوکی: 100 وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈکیت گینگ پولیس کے ہتھے کیسے چڑھا؟

پتوکی(پنجاب پوسٹ)پتوکی میں تھانہ صدر پھول نگر پولیس نے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈکیت گینگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے شہریوں سے لوٹی گئی 5 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی، 15 موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان برآمد کیا گیا، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 20 لاکھ روپے ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان الیاس عرف الیاسی اوڑھ ڈکیت گینگ کے ارکان ہیں، جو موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر پھول نگر، پتوکی، چھانگا مانگا، کوٹ رادھا کشن اور دیگر علاقوں میں راہگیروں کو لوٹنے کی وارداتیں کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ کے ارکان انتہائی خطرناک تھے اور واردات کے دوران مزاحمت کرنے والے شہریوں پر فائرنگ کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے تھے۔ ملزمان نے دورانِ تفتیش پھول نگر میں درجن سے زائد جبکہ دیگر تھانوں کی حدود میں 70 سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ دورانِ تفتیش گینگ کی مزید وارداتوں اور ساتھی ملزمان کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آنے کی توقع ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے