لاہور(پنجاب پوسٹ) شاد باغ پولیس نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی اور تین رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان اسلحہ کے زور پر اور گلی محلوں میں کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کرکے فرار ہو جاتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ملزمان موٹر سائیکلوں پر فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس ٹیم نے تعاقب کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں عقیل عرف آڑو، اشفاق اور سلمان شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ تین موٹر سائیکلیں اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
ایس پی سٹی نے کامیاب کارروائی پر شاد باغ پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔










