پہلے ہی 6 بچے ہیں، مزید نہیں پال سکتی’، مری میں ماں نے 2 ماہ کے بچے کو برساتی نالے میں پھینک دیا

مری(پنجاب پوسٹ)مری کی یونین کونسل مسیاڑی کے گاؤں گوہڑہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر ایک ماں نے اپنے 2 ماہ کے بچے کو برساتی نالے میں پھینک دیا، جس کے نتیجے میں بچے کی موت واقع ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچے کی لاش نالے سے برآمد کرلی۔

ڈی پی او مری کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس نے بچے کے والدین کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور مختلف پہلوؤں سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق زیرِ حراست ماں نے پولیس کو بتایا کہ اس کے پہلے ہی چھ بچے ہیں اور وہ مزید بچے کی پرورش اور اخراجات برداشت کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھی۔ پولیس واقعے کے محرکات اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔واقعے نے علاقے میں افسوس اور تشویش کی لہر دوڑا دی، جبکہ پولیس کی جانب سے مقدمے کی تفتیش اور قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے