بھاٹی گیٹ میں لین دین کا تنازعہ،سگی بہن پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(پنجاب پوسٹ) بھاٹی گیٹ کے علاقے میں لین دین کے تنازع پر سگی بہن کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم احسن نے رقم کا تقاضا کرنے پر اپنی بہن کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ خاتون نے پولیس سے مدد طلب کی، جس پر بھاٹی گیٹ پولیس نے اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزم احسن کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے