ہیلو جین زی، مریم نواز کی جانب سے ایک اور تحفہ، سوا لاکھ نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کو اب سکوٹیاں کیسے ملیں گی؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)پنجاب حکومت نے ”ایئر آف یوتھ“ کے تحت نوجوانوں اور طلبہ کے لیے ”سی ایم مریم نواز الیکٹرک بائیک سکیم“ کو مزید آسان اور وسیع بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سکیم کے تحت پنجاب کے طلبہ کو سوا لاکھ سے زائد الیکٹرک بائیکس فراہم کی جائیں گی، جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے ڈاؤن پیمنٹ وصول نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

WhatsApp Image 2026 09 02 at 4.47.05 PM


وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ماہانہ قسط کے علاوہ دیگر واجبات وصول کرنے کی سفارشات بھی مسترد کر دی ہیں۔ حکومت پنجاب ای بائیکس پر انٹرسٹ اور انشورنس کی رقم بھی خود ادا کرے گی، جبکہ طلبہ کے لیے ماہانہ تقریباً 3 ہزار روپے قسط مقرر کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ہے۔

WhatsApp Image 2026 09 02 at 4.47.04 PM
WhatsApp Image 2026 09 02 at 4.47.05 PM 1

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے