لاہور ہائیکورٹ میں مال روڈ سے جماعت اسلامی کا دھرنا ختم کرانے کیلئے درخواست دائر

لاہور(پنجاب پوسٹ)لاہور ہائیکورٹ میں مال روڈ پر جماعت اسلامی کے جاری دھرنے کو ختم کرانے اور مرکزی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے کلیئر کرنے کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست شہری نسیم اختر کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں محکمہ داخلہ، آئی جی پنجاب سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جماعت اسلامی نے لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر دھرنا دے رکھا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مرکزی شاہراہ پر دھرنے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے جبکہ ایمبولینسز کو بھی گزرنے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔

درخواست گزار کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود شہریوں کو ٹریفک جام میں گاڑیاں کھڑی رکھنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ کئی روز سے جاری دھرنے کے خاتمے کے لیے متعلقہ اداروں کی جانب سے مؤثر اقدامات نہیں کیے جا رہے۔

درخواست میں مزید مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس سمیت دیگر حکومتی ادارے دھرنا ختم کرانے اور شہریوں کے لیے راستہ کلیئر کرانے کے اپنے قانونی و آئینی فرائض ادا نہیں کر رہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ حکومتی اداروں کو مال روڈ سے راستہ کلیئر کرانے کا حکم دیا جائے اور متعلقہ اداروں سے 24 گھنٹوں کے اندر معاملے کی مفصل رپورٹ طلب کی جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے