لاک ہو یا نہ ہو، بائیک پارکنگ میں ہو یا گلی میں، چوری پھر بھی کیوں ہو جاتی ہے؟ لاہور پولیس نے ایکٹیو موٹر سائیکل گینگ کیسے پکڑا؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر لاہور میں متحرک موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئیں، ہربنس پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں موٹر سائیکل چور گینگ کا سرغنہ رب نواز اور ابو بکر شامل ہیں۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے موٹر سائیکل، ماسٹر چابیاں اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایس پی کینٹ کے مطابق ملزمان نے مختلف علاقوں میں غیر قانونی پارکنگ اور گلی محلوں میں بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کرکے فرار ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے برآمد ہونے والی موٹر سائیکلیں مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھیں۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش کے لیے انہیں انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ متحرک موٹر سائیکل چوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے