چنیوٹ: آئی جی پنجاب کے احکامات پر پولیس افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

لاہور (پنجاب پوسٹ) انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) پنجاب عبدالکریم کے احکامات کی روشنی میں پولیس اہلکاروں اور افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس میں ڈی پی او آفس چنیوٹ میں تفتیشی افسران کی پیشہ ورانہ استعداد کار اور تفتیش کے معیار کو بلند کرنے کے لیے ایک اہم تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

تربیتی ورکشاپ میں ضلع بھر کے تفتیشی افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ورکشاپ کے دوران اینٹی ریپ ایکٹ، منشیات کی انسداد اور دیگر سنگین مقدمات کی جدید و سائنسی بنیادوں پر تفتیش کے اہم نکات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن محمد عثمان ملک اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر علی احتشام نے تفتیشی افسران کو تفتیشی امور میں رہ جانے والے روایتی نقائص کی نشاندہی کی اور ان کی اصلاح کے طریقے بتائے۔ انہوں نے کرائم سین سے شہادتوں کو پیشہ ورانہ اور سائنسی انداز میں محفوظ کرنے اور عدالت میں بطور مضبوط ثبوت پیش کرنے کے حوالے سے تکنیکی و قانونی آگاہی فراہم کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے ورکشاپ کے اہداف پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کو ان کے کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لیے پولیس افسران کی پیشہ ورانہ مہارت اور تفتیشی معیار کو مسلسل بہتر بنایا جا رہا ہے۔

ڈی پی او چنیوٹ نے مزید کہا: "ٹھوس شواہد اور معیاری تفتیش کو یقینی بناتے ہوئے ہی ملزمان کو عدالتوں سے قرار واقعی سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔ ناقص تفتیش کی وجہ سے ملزمان کا بچ نکلنا اب ممکن نہیں رہے گا، اور پولیس جدید تکنیک کے ذریعے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔”

ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء نے حاصل کردہ معلومات کو مفید قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ تفتیشی امور کو مزید شفاف اور مضبوط بنانے کے لیے ان تمام نکات پر عمل پیرا ہوں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے