لاہور (پنجاب پوسٹ) تقریب میں پولیس افسران، اہلکاروں اور معززین نے شرکت کی، جبکہ پولیس شہداء کے بچوں کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔
میاں چنوں میں ڈی ایس پی کے نئے دفتر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈی پی او خانیوال سمیت پولیس افسران، اہلکاروں اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس شہداء کے بچوں کو خصوصی طور پر تقریب میں مدعو کیا گیا، جہاں ڈی پی او خانیوال نے انہیں گلدستے اور تحائف پیش کیے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او خانیوال کا کہنا تھا کہ پولیس شہداء کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، محکمہ پولیس شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کے بچوں کی حوصلہ افزائی و فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔نئے دفتر کے قیام سے شہریوں کو بہتر پولیسنگ کی سہولیات فراہم کرنے اور عوامی مسائل کے فوری حل میں مزید بہتری آنے کی توقع ہے۔














