لاہور(پنجاب پوسٹ)لاہورمیں اکبر چوک فلائی اوور سے ایک شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے چھلانگ لگا دی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کالر نے اطلاع دی کہ ایک شخص نے اکبر چوک فلائی اوور سے چھلانگ لگائی ہے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے بروقت موقع پر پہنچ کر کارروائی کی اور متاثرہ شخص کو زندہ حالت میں ریسکیو کرلیا۔ ریسکیو کے مطابق چھلانگ لگانے کے باعث 40 سالہ بابر ولد خادم کی دونوں ٹانگیں فریکچر ہوگئیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ شخص کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد اسے مزید طبی علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔














