جھنگ (پنجاب پوسٹ)جھنگ میں پولیس نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 11 خطرناک کریمنل گینگز کے 26 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 110 اشتہاری ملزمان، 15 عدالتی مفروران اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 60 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔
کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ، منشیات، ڈکیتی اور چوری شدہ موٹر سائیکلیں، دیگر مسروقہ سامان اور نقدی بھی برآمد کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وہاڑی: سکول جاتے بچوں کے رکشہ اور ٹرالر کا تصادم، 2 ننھے پھول شہید ہوگئے
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے کریمنل گینگز کے ارکان شہر اور ضلع بھر میں خوف و ہراس پھیلانے سمیت مختلف جرائم میں ملوث تھے۔
ڈی پی او جھنگ کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشن مزید جاری ہے، جبکہ ضلع بھر میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں۔














