ججز کی کارکردگی، لاہور ہائیکورٹ میں زیر التوا کیسز کی بڑھتی تعداد، چیف جسٹس نے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا

لاہور(پنجاب پوسٹ)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے عدالت عالیہ کے تمام ججز کا فل کورٹ اجلاس 5 ستمبر بروز ہفتہ طلب کرلیا ہے۔


ذرائع کے مطابق فل کورٹ اجلاس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی زیرِ صدارت منعقد ہوگا، جس میں لاہور ہائیکورٹ کے تمام ججز شرکت کریں گے۔ علاقائی بنچوں پر فرائض انجام دینے والے ججز بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عدالت عالیہ کی عدالتی کارروائیوں کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ زیرِ التوا مقدمات کی صورتحال اور انہیں جلد نمٹانے کے لیے لائحہ عمل پر بھی غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں ججز کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا، جبکہ عدالت عالیہ میں زیرِ التوا کیسز کے مؤثر انتظام اور کیس مینجمنٹ سے متعلق امور زیرِ غور آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق صوبے کی ماتحت عدلیہ کو درپیش مختلف مسائل بھی فل کورٹ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔ سائلین کو درپیش مشکلات کے حل اور عدالتی نظام کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا۔

فل کورٹ اجلاس میں عدالتی امور سے متعلق اہم فیصلے اور مستقبل کے لائحہ عمل پر مشاورت متوقع ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے