مغلپورہ پولیس کی کارروائی، ان ڈرائیو رائیڈرز کو لوٹنے والا شاطر ملزم گرفتار

لاہور(پنجاب پوسٹ)مغلپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان ڈرائیو رائیڈرز کو دھوکا دے کر موبائل فونز ہتھیانے والے شاطر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ٹریس کرکے عالیہ ٹاؤن سے گرفتار کیا، جبکہ ملزم کے قبضے سے 5 چوری شدہ موبائل فونز بھی برآمد کر لیے گئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اویس مختلف علاقوں سے نجی شاپنگ مال مغلپورہ کی ان ڈرائیو رائیڈ بک کرواتا تھا۔ شاپنگ مال پہنچنے کے بعد ملزم رائیڈر سے ’ایک ضروری کال‘ کرنے کے بہانے موبائل فون حاصل کرتا اور اسے پانی لانے کا کہہ کر شاپنگ مال کے اندر داخل ہو جاتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم موبائل فون سے کال کرتے ہوئے مال کے دوسرے ایگزٹ گیٹ سے فرار ہو جاتا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا گیا اور اسے عالیہ ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے ایک ہی ماہ میں اسی نوعیت کی 4 وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس نے ملزم اویس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ برآمد ہونے والے موبائل فونز کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔

ایس پی منزہ کرامت کا کہنا ہے کہ عوام کو لوٹنے والے شاطر عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ پولیس کی جانب سے ملزم کے دیگر ممکنہ جرائم اور ساتھیوں سے متعلق بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے