اگر سڑک پر کوئی بھی شخص بغیر ہیلمنٹ، سیٹ بیلٹ اور قانون کیخلاف ورزی کرتا دکھائی دیا تو متعلقہ افسر کو جواب دینا ہوگا، سی ٹی او کو یہ حکم کیوں جاری کرنا پڑا؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے شہر میں ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا حکم دے دیا۔

لاہور ٹریفک پولیس کے مطابق سی ٹی او نے دونوں ایس ایس پیز اور تمام سرکل افسران کے ساتھ میٹنگ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ’’محفوظ روڈ، محفوظ پنجاب‘‘ ویژن پر بریفنگ دی۔

سید عبدالرحیم شیرازی نے واضح کیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

سی ٹی او لاہور نے حکم دیا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک انتظامات کا ازسرنو جائزہ لیا جائے جبکہ لین لائن، ون وے، اوورلوڈنگ اور ہیلمٹ کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کمزور ہیلمٹ انفورسمنٹ پر متعلقہ سیکٹر انچارج اور ڈی ایس پی جوابدہ ہوں گے، سڑک پر کوئی بھی شہری بغیر ہیلمٹ یا قانون کی خلاف ورزی کرتا نظر نہیں آنا چاہیے۔

پیدل سڑک عبور کرنے والوں کے لیے آگاہی مہم چلانے اور انتباہی بورڈز نصب کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

سی ٹی او نے مال بردار، ریت، مٹی اور بھوسہ لے جانے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی بغیر ترپال ٹریکٹر ٹرالی یا لوڈر گاڑی سڑک پر چلتی نظر نہ آئے۔

تمام کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لائسنس چیک کرنے کی بھی ہدایات جاری کردی گئیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے