پانی فروخت کرنے کی آڑ میں شراب کی سپلائی، لاہور پولیس نے چالاک ملزم کیسے پکڑا؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) پانی فروخت کرنے کی آڑ میں شراب فروشی میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزم کو لاہور پولیس نے گرفتار کر لیا۔

چوکی سبزی منڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو منڈی سے شراب سمیت گرفتار کیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزم پولیس سے بچنے کے لیے پانی فروخت کرنے کا بہانہ کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم منڈی میں اپنے مخصوص گاہکوں کو چھپ کر شراب سپلائی کرتا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم شعمول سے 19 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی گئی۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جا رہی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے