انگلینڈ کی ٹیم کا دورہ پاکستان ،لاہور میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

لاہور (پنجاب پوسٹ)لاہور میں اکتوبر میں ہونے والی سہہ ملکی کرکٹ سیریز کے سلسلے میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سکیورٹی وفد نے محکمہ داخلہ پنجاب کا دورہ کیا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب کی سربراہی میں ہونے والے اہم اجلاس میں انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں کے پاکستان آمد اور لاہور و راولپنڈی میں شیڈول میچز کے لیے سکیورٹی پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں برطانوی کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل آپریشنز روب ہل مین، ڈائریکٹر سکیورٹی انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ ریگ ڈکاسن اور چیف ایگزیکٹو آفیسر انگلینڈ پلیئر کرکٹ ایسوسی ایشن ڈیرل مچل سمیت پنجاب پولیس، پی سی بی، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی، جبکہ راولپنڈی کے کمشنر، آر پی او اور ڈپٹی کمشنر نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے وفد کو لاہور اور راولپنڈی میں چار درجاتی سکیورٹی انتظامات، ایئرپورٹ و اسٹیڈیم روٹس، ہوٹلز، پارکنگ اور پولیس فورس کی تعیناتی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب کے مطابق دونوں شہروں میں میچز کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔

میچز کے دوران پنجاب سیف سٹیز، قذافی اسٹیڈیم اور ڈی آئی جی آپریشنز آفس میں کمانڈ اینڈ کنٹرول رومز قائم کیے جائیں گے، جبکہ تمام روٹس کو سی سی ٹی وی کیمروں سے کور کیا جائے گا۔ لاہور میں سکیورٹی کے لیے 7,849 جبکہ راولپنڈی میں 6,460 اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

برطانوی سکیورٹی وفد نے پاکستان آ کر کھیلنے کے لیے اپنی ٹیم کے جوش و جذبے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شائقین کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔ وفد لاہور میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد راولپنڈی کا دورہ بھی کرے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے