ننکانہ صاحب میں محفل نعت، عالمی شہرت یافتہ علما کی شرکت

ننکانہ صاحب (پنجاب پوسٹ) ننکانہ صاحب میں سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری نعیم احمد کی رہائش گاہ پر جشن عید میلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا، جس میں علماء کرام، سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات نعت اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

محفل میلاد کے دوران معروف نعت خوانوں نے خوبصورت انداز میں بارگاہ رسالت ﷺ میں ہدیہ نعت پیش کیا، جبکہ علماء کرام نے اپنے خطابات میں نبی کریم حضرت محمد ﷺ کی سیرت طیبہ، شان و عظمت اور اسوہ حسنہ پر روشنی ڈالی۔

مقررین نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہیں، ہمیں اپنی زندگیوں کو حضور اکرم ﷺ کی سنت اور تعلیمات کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات دنیا آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے، محفل کے اختتام پر ملکی سلامتی، امن و استحکام، خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے