پنجاب: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا نوزائیدہ بچوں اور ماؤں کیلئے انوکھا منصوبہ، حکومت کیسے خیال رکھے گی؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) محکمہ صحت و آبادی پنجاب اور یونیسیف کے تعاون سے ماں اور بچے کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے زندگی بچانے والی ادویات اور طبی سہولیات کی فراہمی کے نئے پروگرام کی لانچنگ تقریب ہوئی۔

تقریب میں صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور ماؤں و نوزائیدہ بچوں کی صحت سے متعلق اہم پروگرام کا افتتاح کیا۔

زچہ و بچہ کی صحت کی سہولیات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے لائف سیونگ میڈیکل سپلائیز کی فراہمی کا بھی آغاز کر دیا گیا۔ تقریب میں محکمہ صحت و آبادی کے افسران، پاکستان میں یونیسیف کے ہیڈ، ڈاکٹرز اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔

خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسیز کے نتیجے میں زچہ و بچہ کی صحت کے اشاریے حوصلہ افزا ہیں، تاہم ابھی بھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور ہر سطح پر ڈاکٹرز کے ساتھ ماہر برتھ اٹینڈنٹس کی دستیابی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

صوبائی وزیر صحت کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر پروگرام کا آغاز صحت کے شعبے میں ایک انقلابی اقدام ہے، جس کا مقصد عوام کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانا ہے۔

خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ماں اور بچے کی زندگی کا تحفظ صحت کے شعبے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ نوزائیدہ بچوں کی صحت اور محفوظ زچگی کے لیے عالمی معیار کے اقدامات ناگزیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماؤں اور نوزائیدہ بچوں کی جان بچانے کے لیے ضروری طبی سامان کی بروقت دستیابی یقینی بنانا ضروری ہے، جبکہ جنوبی ایشیا میں Maternal and Newborn Care کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے مربوط اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب صحت کے شعبے میں بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ماں اور بچے کی بہتر صحت ایک صحت مند معاشرے اور مضبوط مستقبل کی بنیاد ہے۔

خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ کلینک آن ویلز پروگرام کی کامیابی کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں، جبکہ نیوٹریشن کے مسائل کا حل ہی ماں اور بچے کی بہتر صحت کی ضمانت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ویژن پنجاب میں صحت کے نظام کو مزید بہتر بنا رہا ہے، کیتھ لیبز کا قیام اور صحت کے شعبے میں دیگر انقلابی اقدامات ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتری کی جانب لے کر جا رہے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے