لاہور کے ڈرگ ڈیلرز پولیس شکنجے میں، زہر کی فروخت بند کریں یا جیل کی سلاخوں کیلئے تیار ہوجائیں، ڈی آئی جی آپریشنز کا پیغام

لاہور(پنجاب پوسٹ)میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر شہر بھر میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ پولیس نے منشیات کی سپلائی اور خرید و فروخت میں ملوث ملزمان کے گرد گھیرا مزید سخت کر دیا ہے۔


ڈیفنس بی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دورانِ چیکنگ دو منشیات فروشوں شریف اور داؤد مسیح کو منشیات کی سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 کلو 740 گرام چرس برآمد ہوئی، جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے آن لائن منشیات منگوا کر لاہور کے پوش علاقوں میں سپلائی دینے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔


ایس پی کینٹ کے مطابق منشیات کے اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں اور ملزمان کے رابطوں سمیت منشیات کی سپلائی کے ذرائع کا بھی سراغ لگایا جا رہا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کو شہر میں اس مکروہ دھندے کو چھوڑنا ہوگا، بصورت دیگر انہیں جیل کی بند سلاخوں کے پیچھے جانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر سے منشیات جیسی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پولیس پرعزم ہے اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے