بہاولنگر (پنجاب پوسٹ) ضلعی انتظامیہ میں وسیع پیمانے پر انتظامی اکھاڑ پچھاڑ،ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ کی ہدایت پر 33 ملازمین کے تبادلے کر دیے گئے۔جبکہ محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کے 7 ملازمین جو طویل عرصے سے ڈپٹی کمشنر آفس کی اہم پوسٹوں پر تعینات تھے۔انہیں بھی واپس اپنے اصل محکموں میں بھیج دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ
ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ کی ہدایت پر 40 ملازمین کے تبادلے کردئیے گئے،ان ملازمین میں 19 کلرک اور درجہ چہارم کے 14 ملازمین شامل ہیں۔جبکہ 7 ایسے ملازمین بھی تھے جن کی تعیناتی تو محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم میں تھی مگر ڈپٹی کمشنر آفس میں دفتری ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے ان کو متعلقہ محکموں میں واپس بھیجنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور: اقبال ٹاؤن پولیس نے طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنانے والے استاد کو گرفتار کر لیا
مذکورہ ملازمین طویل عرصے سے اپنے متعلقہ محکموں سے ڈیپوٹیشن اور دیگر انتظامی بنیادوں پر ڈپٹی کمشنر آفس میں اہم پوسٹوں پر تعینات تھے اور سرکاری مراعات سے بھی مستفید ہو رہے تھے۔اس وسیع پیمانے کی اکھاڑ پچھاڑ کو ضلعی انتظامیہ کے دفتری نظام میں اہم تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔














