لاہور میں ایک ہی روز 8 اموات، خودکشی، حادثات اور پراسرار ہلاکتیں

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور میں خودکشی، حادثات اور دیگر مختلف واقعات کے دوران 8 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔پولیس اور ریسکیو اداروں نے لاشیں مردہ خانے منتقل کرکے واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

بادامی باغ کے کھوکھر روڈ میں 18 سالہ روزی نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی، جبکہ واپڈا ٹاؤن میں 35 سالہ جویریہ نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کیا۔

بادامی کے علاقے میں 40 سالہ مزدور حسن کارخانے میں کام کے دوران چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ دوسری جانب شیراکوٹ بس اسٹینڈ کے قریب 70 سالہ محمود اختر حرکت قلب بند ہونے کے باعث دم توڑ گیا۔

ایدھی ترجمان کے مطابق چوہنگ کے علاقے کوٹ محمد حسین سے 40 سالہ منیر کی لاش برآمد ہوئی۔ شادمان انڈر پاس کے قریب بھی 25 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں ملا، جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا۔اسی طرح گلشن اقبال میں ملتان روڈ کے قریب سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش بھی برآمد ہوئی۔

پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے مختلف واقعات کے مقامات سے شواہد اکٹھے کرکے تمام پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری قانونی کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے