ملتان، سی پی ایس پی کے 59ویں کانووکیشن میں 284 ڈاکٹروں کو اعلیٰ طبی اسناد تفویض

ملتان(پنجاب پوسٹ) پاکستان میں اعلیٰ طبی تعلیم کے فروغ کا ایک اور اہم سنگِ میل۔ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے 59ویں کانووکیشن کے چھٹے مرحلے کی تقریب ملتان میں منعقد ہوئی، جہاں 284 ڈاکٹروں کو اعلیٰ طبی اسناد تفویض کی گئیں۔

تقریب میں صدر سی پی ایس پی پروفیسر محمد شعیب شفیع، سینئر نائب صدر پروفیسر خالد مسعود گوندل سمیت نامور طبی شخصیات نے شرکت کی، جبکہ دو ڈاکٹرز کو تین گولڈ میڈلز سے بھی نوازا گیا۔

WhatsApp Image 2026 11 21 at 6.11.27 PM

ملتان میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے 59ویں کانووکیشن کے چھٹے مرحلے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں 239 ایف سی پی ایس، 40 ایم سی پی ایس اور پانچ ایم سی پی ایس ایچ پی ای کی اسناد سمیت مجموعی طور پر 284 ڈاکٹروں کو نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: زرعی ملک میں گندم کی وافر پیداوار کے باوجود قلت حکومتی بدانتظامی اور ناقص پالیسیوں کا واضح ثبوت ہے،فیصل ندیم،مزمل ہاشمی

تقریب میں صدر سی پی ایس پی پروفیسر محمد شعیب شفیع، سینئر نائب صدر پروفیسر خالد مسعود گوندل، مہمانِ خصوصی چوہدری محمد رفیق اور مہمانِ اعزاز پروفیسر مہناز خاکوانی سمیت ممتاز طبی شخصیات نے شرکت کی۔

WhatsApp Image 2026 11 21 at 6.11.25 PM 2

صدر سی پی ایس پی پروفیسر محمد شعیب شفیع نے کہا کہ ادارہ پاکستان میں اعلیٰ طبی تعلیم کے فروغ اور عالمی سطح پر پاکستانی ڈاکٹروں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے کوشاں ہے۔مقررین نے نوجوان ڈاکٹروں پر جدید طبی تحقیق، مسلسل تعلیم، پیشہ ورانہ اخلاقیات اور خدمتِ انسانیت کو ترجیح دینے پر زور دیا۔

تقریب میں نمایاں تعلیمی کارکردگی پر ڈاکٹر التماس فاطمہ اور ڈاکٹر تامیا خان کو مجموعی طور پر تین گولڈ میڈلز دیے گئے، جبکہ کامیاب ڈاکٹروں میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے