میاں چنوں بروقت گنا خریداری نہ کرنے پر جماعت اسلامی کا مقامی شوگر مل کے باہر احتجاج

میان چنوں (پنجاب پوسٹ) علاقہ وجھیانوالہ سمیت ملک بھر میں گنے کی بروقت خریداری نہ ہونے اور کاشتکاروں کو درپیش مسائل کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر جے کے شوگر ملز یونٹ ون خانیوال کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا۔

دھرنے کی قیادت ضلعی جماعت اسلامی کے رہنما معاذ عزیر لطیف نے کی، جس میں جماعت اسلامی کے کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گنے کی بروقت خریداری نہ ہونے سے کاشتکار شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گنے کی قیمت 700 روپے فی من مقرر کی جائے اور شوگر ملز انتظامیہ فوری طور پر خریداری شروع کرے۔

WhatsApp Image 2026 11 21 at 5.52.07 PM 2

اس موقع پر کسان بورڈ خانیوال کے صدر محمد بوٹا گجر نے کہا کہ گنا ملز تک پہنچانے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، جس کی فوری تعمیر و مرمت ضروری ہے تاکہ کاشتکاروں کو اپنی فصل ملز تک پہنچانے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔دھرنے کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ مظاہرین نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ کاشتکاروں کے مسائل کا فوری نوٹس لیتے ہوئے گنے کی مناسب قیمت اور بروقت خریداری یقینی بنائی جائے۔

WhatsApp Image 2026 11 21 at 5.52.07 PM 1
WhatsApp Image 2026 11 21 at 5.52.07 PM

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے