لاہور (پنجاب پوسٹ) تھانہ گلشن اقبال پولیس نے 88 سالہ والد پر تشدد کرنے والے نافرمان بیٹے وسیم کو گرفتار کر لیا،گلشن اقبال پولیس نے مقدمہ نمبر 1239/26، دفعہ 354، 355، 506 B اور 3 پروٹیکشن آف پیرنٹس آرڈیننس 2021 کے تحت درج کیا
88 سالہ بزرگ دل محمد نے پولیس کو درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس کا بیٹا وسیم گھر آ کر گالی گلوچ، بدتمیزی اور دھمکیاں دیتا ہے اور مار پیٹ پر اتر آتا ہے۔
مدعی کے مطابق بیٹے کے رویے سے وہ سخت پریشان ہے، نافرمان بیٹے وسیم کو سی سی ٹی وی ویڈیو میں لڑائی جھگڑا اور والد کو دھکا مار کر زمین پر گراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے بتایا کہ والد کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کرتے ہوئے ملزم وسیم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم وسیم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا، ملزم وسیم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا
والدین کے تحفظ کیلئے قانون کے تحت ایسے واقعات میں سخت کارروائی کی جائے گی۔












