لاہور، بلوچستان کے علما کا مولانا فضل الرحمان کی سیاست سے اظہار لاتعلقی ، پنجاب کے علماء نے بھی سر جوڑ لئے

لاہور (پنجاب پوسٹ) بلوچستان کے علماء، مہتممینِ مدارس اور مذہبی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا اعلان.مدارس کے طُلبہ کو کسی سیاسی رہنما اور سیاسی کی جماعت کا چارا بننے نہیں دینگے

بلوچستان کے علما نے فضل الرحمان کی سیاست سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس میں سو سے زائد علماء کرام اور مہتممینِ مدارس نہیں اعلان کیا یے کہ دینی مدارس کی خودمختاری، غیر سیاسی حیثیت اور اجتماعی تشخص کے حوالے سے ہمارا مؤقف واضح اور دوٹوک ہے، دینی مدارس کے قیام کا بنیادی مقصد قرآن و سنت کی تعلیم، دین اسلام کی ترویج اور اسلامی اقدار کا تحفظ ہے۔ناکہ سیاسی بیانیوں کی ترویج اور جلسوں میں افرادی قوت فراہم کرنا.

علماء کرام کا کہنا تھا کہ مدارس پوری امت مسلمہ کا مشترکہ علمی، دینی اور روحانی اثاثہ ہیں، انہیں کسی فرد یا جماعت کی ملکیت نہیں سمجھا جا سکتا، طلبا کو سیاسی مقاصد، جماعتی مفادات اور ذاتی ایجنڈوں کے لیے استعمال کرنا ناقابل قبول ہے۔

WhatsApp Image 2026 11 21 at 6.14.19 PM 1

پریس کانفرنس میں علما نے مدارس کے معاملات میں کسی ایک جماعت کی اجارہ داری ختم کرنے اوراجتماعی مشاورت کو فروغ دینے کا بھی مطالبہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: زرعی ملک میں گندم کی وافر پیداوار کے باوجود قلت حکومتی بدانتظامی اور ناقص پالیسیوں کا واضح ثبوت ہے،فیصل ندیم،مزمل ہاشمی

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے