سرکار کی آمد مرحبا! شاہ کوٹ نجی کالج میں محفل میلاد، طالبات کا بارگاہِ رسالت میں نذرانہ عقیدت


ننکانہ صاحب (پنجاب پوسٹ) شاہ کوٹ کےنجی کالج کے زیرِ اہتمام عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے ایک پُروقار محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں 12 ربیع الاول کی مناسبت سے طالبات اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔

محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد طالبات نے بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کیں۔ طالبات نے اپنی خوبصورت آوازوں میں نعتیہ کلام پیش کرتے ہوئے حضور اکرم ﷺ سے اپنی والہانہ عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔

محفل کے دوران سیرتِ طیبہ ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی گئی اور طلبہ کو حضور نبی کریم ﷺ کی تعلیمات، اخلاقِ حسنہ اور اسوۂ حسنہ پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی گئی۔ محفل کا مقصد نئی نسل میں عشقِ رسول ﷺ، سیرتِ طیبہ ﷺ اور اسلامی اقدار سے وابستگی کو فروغ دینا تھا۔

اس موقع پر کالج پرنسپل شفیق الرحمن کا کہنا تھا کہ طالبات کی جانب سے پیش کی جانے والی نعتوں اور عقیدت بھرے کلام نے محفل کے روحانی ماحول کو مزید خوبصورت بنا دیا۔

محفل کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے