بستی کچوانا میں جشنِ میلاد النبی ﷺ کا عظیم الشان جلوس، علماء کرام، مشائخ عظام اور عشاقِ رسول ﷺ کی کثیر تعداد میں شرکت، درود و سلام کی صداؤں سے فضائیں گونج اٹھیں

بستی کچوانا(پنجاب پوسٹ)جشنِ ولادتِ باسعادت حضور اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے سلسلے میں بستی کچوانا میں ایک عظیم الشان اور روح پرور میلاد جلوس کا انعقاد کیا گیا، جس میں علماء کرام، مشائخ عظام اور عشاقِ رسول ﷺ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جلوس کے دوران درود و سلام، نعت خوانی اور ذکرِ رسول ﷺ سے فضا معطر رہی، جبکہ شرکاء نے والہانہ عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔

جلوس کی قیادت پیر میاں محمد حنیف نقشبندی، سابق ناظم کاہنہ محمد رمضان مستانہ، محمد رفیق، مختار، محمد الیاس فریدی اور محمد سرور مغل سمیت دیگر مذہبی و سماجی شخصیات نے کی۔ تقریب و جلوس کے میزبان ملک محمد عباس اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے شرکاء کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے۔

جلوس کے راستوں کو خوبصورت برقی قمقموں، سبز پرچموں اور نعتیہ بینرز سے سجایا گیا تھا، جبکہ شرکاء کی جانب سے درود و سلام اور نعتیہ کلام کی صداؤں سے ماحول روح پرور بنا رہا۔ مختلف مقامات پر شرکاء کا پرتپاک استقبال بھی کیا گیا۔

اس موقع پر علماء کرام نے اپنے خطابات میں سیرتِ طیبہ ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔ مقررین نے محبت، اخوت، امن اور اتحادِ امت کے فروغ کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

جلوس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی، امن و استحکام اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے