لاہور (پنجاب پوسٹ) حبیب آباد جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی آمد کے سلسلے میں مدرسہ جامعہ الحبیب کے طلبہ و اساتذہ کرام کی جانب سے پُروقار آمدِ رسول ﷺ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی صدارت پروفیسر محمد سعید احمد اور مفتی شیخ الحدیث محمد مشتاق احمد اشتیاق نے کی۔
حبیب آباد جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی آمد کی خوشی میں مدرسہ جامعہ الحبیب کے طلبہ اور اساتذہ کرام کی جانب سے پُروقار آمدِ رسول ﷺ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
ریلی میں طلبہ نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں سبز جھنڈیاں اور خوبصورت بینرز اٹھا رکھے تھے، جبکہ فضاء درود و سلام اور مرحبا یا رسول اللہ ﷺ کے نعروں سے گونجتی رہی۔
ریلی کے شرکاء نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اساتذہ کرام کا کہنا تھا کہ جشنِ میلاد النبی ﷺ کے ایسے پروگرام نوجوان نسل کو سیرتِ طیبہ ﷺ سے روشناس کرانے اور عشقِ رسول ﷺ کے جذبے کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔













