لاہور (پنجاب پوسٹ) بہاولنگر میں عید میلاد النبیؐ کے جلوسوں کے سلسلہ میں ڈی پی او اور ڈی ٹی او کی ٹریفک سٹاف کے ساتھ میٹنگ ہوئی ۔جس میں عید میلاد النبیؐ کے جلوسوں کے روٹس اور ٹریفک پلان کو حتمی شکل دے دی گئی،
ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے جلوسوں کے روٹس پر متبادل راستے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے
خلاف فوری کارروائیکرنے کا حکم صادر کیا گیا۔
ٹریفک چالان کے نادہندگان کی فہرستیں تیارکر دی گئی ہیں مزید یہ کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔ڈی پی او اور ڈی ٹی او نے کہا کہ جشن میلاد النبی ﷺ کا پرامن انعقاد اور شہریوں کی سہولت اولین ترجیح ہے،












