لاہور (پنجاب پوسٹ) چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور کوآرڈینیٹر قومی پیغامِ امن کمیٹی حکومتِ پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کہتے ہیں کہ اسلام امن، سلامتی، محبت اور رواداری کا دین ہے اسرائیل کو دفاعی معاہدے سے بہت تکلیف ہو رہی ہے ملک میں غیر مسلموں کو بھی وہی حقوق حاصل ہیں جو اکثریت کو حاصل ہیں اسلام کسی کو جبراً مسلمان بنانے کی اجازت نہیں دیتا
یہ بھی پڑھیں: لاہور ، میاں میر عرس ، ستھرا پنجاب کی صفائی مہم ، کتنے ورکرز کب کب صفائی کریں گے ؟
جامع مسجد بحریہ ٹاون لاہور میں جمعہ کے خطاب میں حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اسلام تو مسلمان بچی کی اجازت کے بغیر شادی کی اجازت نہیں دیتا کسی غیر مسلم بچی کی جبری شادی کی اجازت کیسے دے سکتا ہے۔
پاکستان میں بسنے والے غیر مسلم شہریوں کو آئین و قانون کے تحت حاصل حقوق اور ان کی جان، مال، عزت اور عبادت گاہوں کا تحفظ ریاست اور تمام مسلمانوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کائنات میں نبی کریم ص سے بڑھ کر کوئی افضل نہیں 12 ربیع الاول کو میلاد بھی ہوتے ہیں، جلوس ،اور کانفرنسز بھی ہوتیں ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ نماز نہیں چھوڑنی چاہیے آپﷺ رحمت العالمین ہیں تمام جہانوں کے لیے جب کوئی نعت کا حق یہ ہے پڑھنے والا اور سننے والا بھی متوجہ ہو درود پاک واحد عبادت ہے۔ جو فوری قبول ہو جاتی ہے اسرائیل کو دفاعی معاہدے کی بہت تکلیف ہے دعا ہے مسلم امہ کا اتحاد ہو جو انشا اللہ جلد ہو جائیگا










