فیصل آباد ، پولیس نے چوری شدہ مال کیسے برآمد کیا اور اصل مالکان تک کیسے پہنچایا؟

ایک کروڑ 22 لاکھ روپے کا مالِ مسروقہ مالکان کے حوالے

فیصل آباد( پنجاب پوسٹ ) سی پی او تنویر حسین کی قیادت میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تھانہ صدر اور بٹالہ کالونی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ حکمتِ عملی کے تحت برآمد کیا گیا

پولیس ترجمان کے مطابق مجموعی طور پر 1 کروڑ 22 لاکھ روپے مالیت کا مالِ مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کر دیا، جس میں 1 کروڑ روپے نقدی اور 30 موٹر سائیکلیں شامل ہیں۔ تھانہ صدر میں منعقدہ تقریب میں ایس پی اقبال ڈویژن سعید احمد، ایس ڈی پی او سرکل صدر شاہد، ایس ایچ او صدر محمد علی، ایس ایچ او بٹالہ ظہیر احمد اور دیگر پولیس افسران شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : تین سال قبل چوری ہونے والا رکشہ ڈولفن سکواڈ کو اچانک کیسے ملا؟

مالِ مسروقہ اور موٹر سائیکلیں واپس ملنے پر شہریوں نے سمیت فیصل آباد پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے سی پی او تنویر حسین اور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ سی پی او تنویر حسین نے بہترین کارکردگی پر پولیس افسران اور ان کی ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جمع پونجی لوٹنے والے جرائم پیشہ عناصر کے لیے فیصل آباد میں کوئی جگہ نہیں۔تفص

یہ بھی پڑھیں : لاہور پولیس نے 238 چوری شدہ موبائل مالکان کو کیسے واپس کیے؟

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے