لاہور پولیس نے 238 چوری شدہ موبائل مالکان کو کیسے واپس کیے؟

لاہور: (پنجاب پوسٹ)لاہور پولیس کے انویسٹی گیشن ونگ نے مختلف کارروائیوں کے دوران برآمد کیے گئے لاکھوں روپے مالیت کے 238 موبائل فونز ان کے اصل مالکان کے حوالے کر دیے۔ اس حوالے سے انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر میں تقریب منعقد ہوئی، جہاں ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے شہریوں کو ان کے موبائل فونز واپس کیے۔پولیس کے مطابق یہ موبائل فونز مختلف وارداتوں میں چھینے گئے، چوری ہوئے یا گم ہو گئے تھے۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شادباغ تنزیل الرحمن اور انچارج سبزہ زار خالد فاروق نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ موبائل فونز کی ریکوری میں اہم کردار ادا کیا۔

ایس ایس پی محمد نوید نے بتایا کہ رواں سال اب تک کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز برآمد کرکے ان کے اصل مالکان کے حوالے کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔موبائل فونز واپس ملنے پر شہریوں نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اظہارِ تشکر کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے نمایاں کارکردگی دکھانے والی پولیس ٹیموں کے لیے تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا۔

پنجاب پولیس چوری یا گمشدہ موبائل فونز کی ریکوری کے لیے ای-گیجٹ (e-Gadget) مانیٹرنگ سسٹم استعمال کرتی ہے، جو IMEI نمبر کے ذریعے موبائل کی ٹریسنگ میں مدد دیتا ہے۔ جب ریکور شدہ موبائل کا IMEI ریکارڈ سے میچ ہو جاتا ہے تو پولیس قانونی تصدیق کے بعد اصل مالک سے رابطہ کرتی ہے اور ضروری کارروائی مکمل ہونے پر موبائل اس کے حوالے کر دیا جاتا ہے۔ اس نظام کی مدد سے پنجاب پولیس اب تک دسیوں ہزار چوری شدہ موبائل فونز اصل مالکان تک پہنچا چکی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے