تین سال قبل چوری ہونے والا رکشہ ڈولفن سکواڈ کو اچانک کیسے ملا؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)تین سال قبل فیکٹری ایریا سے چوری ہونے والا رکشہ بالآخر ڈولفن سکواڈ کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں برآمد کر لیا گیا۔ سٹاپ اینڈ سرچ مہم کے دوران شاہ عالم چوک پر مشتبہ رکشے کو روک کر چیک کیا گیا تو ای پولیس ایپ کے ذریعے معلوم ہوا کہ یہ رکشہ تھانہ فیکٹری ایریا میں درج چوری کے مقدمے میں مطلوب ہے، جس کے بعد فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق معمول کی سٹاپ اینڈ سرچ کارروائی کے دوران اہلکاروں نے شاہ عالم چوک پر رکشے کو روکا اور جدید ای پولیس ایپ کے ذریعے اس کی تصدیق کی۔ چیکنگ کے دوران انکشاف ہوا کہ رکشہ تقریباً تین سال قبل فیکٹری ایریا سے چوری ہوا تھا اور اس کا مقدمہ متعلقہ تھانے میں درج تھا۔

پولیس نے رکشہ ڈرائیور کو برآمد شدہ رکشے سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ رنگ محل کے حوالے کر دیا، جہاں واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ رکشہ چوری کے بعد کس کے زیر استعمال رہا۔
ایس پی ڈولفن بلال احمد نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں ڈولفن فورس کی اولین ترجیح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم کی روک تھام اور چوری شدہ گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کی برآمدگی میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے