لاہور ( پنجاب پوست ) امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب جاوید قصوری کہتے ہیں جماعت اسلامی کی تحریک عوام کے لیے ہے ہماری تحریک مافیا ہے جو لیوی اور دیگر ٹیکس کے زریعے عوام کا خون نچوڑ رہا ہے حکومت نے دھرنا روکنے کے لیے رابطہ کیا ہے لیکن ہم پرامن دھرنا دیں گے
منصورہ لاہور میں پارٹی آفس میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا کہ جماعت اسلامی نےسات اگست کو 510 شاہراہوں پر احتجاجی دھرنے دیئے وکلا کسانوں اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے عوام حقوق کے لئے احتجاج کی حمایت کی اور شرکت کی۔ احتجاج اور دھرنوں سے ثابت ہوا جماعت اسلامی جب اعلان کرتی تو احتجاج کر کے دیکھاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ساہیوال: جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف دھرنا، شہر کی اہم شاہراہیں بند
وسطی پنجاب میں ن لیگ نے پولیس گردی کی وزیر آباد میں ضلعی صدر کو چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گرفتار کیا گیاگوجرانولہ سے ہمارے چالیس کارکنوں کو گرفتار کیا گیا جماعت اسلامی کی احتجاجی تحریک عوام کے لئے ہے ہماری تحریک مافیا کے خلاف جو لیوی ٹیکس اور دیگر ٹیکس سے عوام کا خون نچوڑ رہے ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہماری تحریک کا دوسرا فیز سولہ اگست کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے ہوگا۔
مزید پڑھیں : ملکی صورتحال پر جماعت اسلامی کی ہنگامی مشاورت، مرکزی شوریٰ کا اجلاس کل ہوگا
پنجاب بھر سے کارکن ایوان وزیراعلی کے سامنے احتجاجی دھرنے میں شریک ہونگے سولہ اگست کو لاہور میں پرامن احتجاج ہوگا اج کے دن تک 139 روپے فی لیٹر لیوی ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔حکمران اپنی عیاشیوں کے لئے عوام پر ٹیکس لگا رہے ہیں ۔ گندم کو تین ماہ گزرے اور شارٹیج سامنے آ گئی، باہر سے گندم مانگا رہے اور اپنے کسان کو گندم کی قیمت دینے کو تیار نہیں۔ ہم تمام مکتبہ فکر کے لوگوں سے اپیل ہے اس احتجاجی تحریک میں شریک ہوں حکمرانوں کے خلاف اگر ہم اکٹھے نہ ہوئے تو آئی ایم ایف کا شکنجہ کستا جائے گے.










