کالج میں لڑکیاں نادیہ خان کو کس کا نام لیکر چھیڑا کرتی تھیں؟ اداکارہ نے راز سے پردہ اٹھا دیا

لاہور(پنجاب پوسٹ)پاکستانی میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے اپنے شوبز کیریئر کے ابتدائی دور اور اداکاری میں قدم رکھنے کے حوالے سے دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔ نادیہ خان کو جدید مارننگ شوز کے بانی میزبانوں میں شمار کیا جاتا ہے، جبکہ وہ اداکاری اور ڈراموں پر تبصروں کے باعث بھی نمایاں مقام رکھتی ہیں۔


حال ہی میں پی ٹی وی کے پروگرام اسٹار اینڈ اسٹائل میں گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خان نے بتایا کہ معروف ڈرامہ نگار حسینہ معین نے انہیں اس وقت منتخب کیا جب وہ اپنی خوبصورتی کو زیادہ اہمیت نہیں دیتی تھیں اور خود کو خوبصورت بھی نہیں سمجھتی تھیں۔


نادیہ خان نے بتایا کہ کالج کے زمانے میں ان کی ہم جماعتیں اکثر ان سے کہتی تھیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ کسی ہیرو کے والد یا بھائی کا کردار ادا کر سکتی ہیں۔ ان کے مطابق ساتھی طالبات انہیں کسی خاتون کے کردار کے لیے بھی کاسٹ کرنے پر تیار نہیں ہوتی تھیں، کیونکہ ان کے خیال میں وہ نہ تو بہت گوری تھیں اور نہ ہی نازک و حسین دکھائی دیتی تھیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ان تمام باتوں کے باوجود انہوں نے بعد میں ہیروئن کے کردار میں کامیابی حاصل کی اور شوبز میں اپنی الگ پہچان بنانے میں کامیاب رہیں۔


نادیہ خان نے اپنے پہلے اداکاری کے تجربے کا دلچسپ قصہ بھی سنایا۔ انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے اداکار عدنان صدیقی کے ساتھ اداکاری کا آغاز کیا تو وہ حقیقتاً بہت کم عمر تھیں۔ ان کا پہلا شوٹ شہر سے باہر تھا، جہاں گھر سے دور ہونے کی وجہ سے انہیں شدید گھبراہٹ ہوئی اور ہوم سِک ہونے کے باعث وہ رونے لگیں۔


ان کے مطابق پروڈیوسر نے انہیں خاموش کرانے کے لیے وعدہ کیا کہ اگر وہ رونا بند کر دیں تو ہر 30 منٹ بعد انہیں آئس کریم دی جائے گی، جس کے بعد جوس بھی دیا جائے گا۔


نادیہ خان نے مزید بتایا کہ اس موقع پر عدنان صدیقی نے بھی ان کی کم عمری پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اتنی چھوٹی ہیں اور ہیروئن جیسا رویہ بھی نہیں رکھتیں۔
نادیہ خان کے مطابق کم عمری میں شروع ہونے والا یہی سفر آگے چل کر انہیں پاکستان کی معروف ٹی وی میزبان اور اداکارہ بنانے میں اہم ثابت ہوا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے