ننکانہ صاحب کے شہری بھی پہلوانوں کے نقش قدم پر، بچے اور جوان میدان میں نکل آئے

ننکانہ صاحب (پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے کھیلتا پنجاب وژن کے تحت پہلی مرتبہ سمر اسپورٹس کیمپ 2026 کا آغاز کردیا گیا۔


ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کی جانب سے 8 سے 16 سال کی عمر کے بچوں کے لیے مختلف کھیلوں کی تربیت کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ سمر اسپورٹس کیمپ میں جیو جِتسو، موئے تھائی، کراٹے، تیر اندازی اور ٹیبل ٹینس کی تربیت دی جارہی ہے۔


ضلعی انتظامیہ کے مطابق کیمپ میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے الگ الگ انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ بچوں کو کوالیفائیڈ اور ماہر کوچز کی زیر نگرانی کھیلوں کی تربیت فراہم کی جارہی ہے۔


سمر اسپورٹس کیمپ کو بچوں اور والدین کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے، جبکہ بچیوں کی بھی حوصلہ افزا شرکت دیکھنے میں آرہی ہے۔


ڈپٹی کمشنر ننکانہ رعنا حمید کے مطابق نوجوان نسل میں صحت مند سرگرمیوں اور کھیلوں کے فروغ کے لیے سمر اسپورٹس کیمپ ایک اہم اقدام ہے۔ ضلع ننکانہ صاحب کے بچوں کو کھیلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے بھرپور مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے