لاہور(پنجاب پوسٹ)ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی ہیلپ لائن میں تکنیکی خرابی کے باعث بعض مخصوص نیٹ ورکس سے آنے والی کالز موصول نہیں ہو رہیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق انجینیئرز تکنیکی خرابی دور کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
ریسکیو 1122 حکام کا کہنا ہے کہ ہیلپ لائن میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کو جلد دور کر دیا جائے گا۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ 1122 پر کال نہ ملنے کی صورت میں ایمرجنسی کے لیے متبادل نمبرز پر رابطہ کریں۔
متبادل نمبرز:
📞 042-37423372
📞 042-37423376
📞 0333-4813489
📞 0344-4422545










