خواتین کیخلاف بڑھتے جرائم، سیاسی موازنے کی بجائے پنجاب کے عورت کو تحفظ دیا جائے، پاکستان پیپلز پارٹی

لاہور(پنجاب پوسٹ)پیپلز پارٹی کے رہنما سید حسن مرتضیٰ نے پنجاب میں خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم، مبینہ جنسی زیادتی اور ماورائے عدالت ہلاکتوں کے واقعات پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔


سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل دو غیر ملکی لڑکیوں سے مبینہ زیادتی کا ہائی پروفائل اسکینڈل سامنے آیا، لیکن اس پر کوئی بات نہیں کرتا، جبکہ غریب کی بیٹی کو انصاف نہیں مل رہا، حکومت کہاں سوئی ہوئی ہے؟


انہوں نے کہا کہ معذور بچی سے مبینہ جنسی زیادتی کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، بچی کے اہلخانہ پر صلح کے لیے دباؤ اور مبینہ ہراسانی کیوں کی جا رہی ہے؟ حکومتی ایوانوں میں اس واقعے پر کھلبلی کیوں نہیں؟

سید حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ تھانے میں ہلاکت کے واقعات پر جوڈیشل انکوائری ضروری ہے، پنجاب میں مبینہ ماورائے عدالت ہلاکتوں کی تحقیقات بھی ہونی چاہئیں، قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے، چاہے تھانیدار ہو یا عام شہری۔


پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ پنجاب حکومت ٹریفک قوانین پر سختی کے ساتھ جرائم کے سدباب پر بھی توجہ دے، خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم حکومت کے لیے لمحۂ فکریہ ہیں اور ان کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سیاسی موازنے کے بجائے پنجاب میں جرائم کے خاتمے پر توجہ دے، ہمیں باتیں کرنے کے لیے مخصوص نشستوں اور فارم 47 والے آ جاتے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے