راولپنڈی(پنجاب پوسٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 6 بلال یامین ستی بیماری کے باعث زیرِ علاج ہیں، جہاں سیاسی و سماجی شخصیات، اہلِ علاقہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔
ایم پی اے راجہ صغیر احمد، راجہ محسن ستی ایڈووکیٹ، راجہ سبطین ظفر اور زوہیب ستی نے بلال یامین ستی سے ملاقات کی، ان کی عیادت کی اور جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خبر، پنجاب حکومت نے اچانک اہم قانون میں بڑی تبدیلی کردی
اس موقع پر اہلِ علاقہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی بلال یامین ستی کی خیریت دریافت کرنے کے لیے پہنچیں۔ ملاقات کے دوران ان کی صحت اور علاج سے متعلق دریافت کیا گیا اور جلد مکمل صحتیابی کے لیے دعائیں کی گئیں۔
پنجاب پوسٹ کوہسار کے نمائندہ نعمان افتخار نے بھی خصوصی طور پر بلال یامین ستی کی عیادت کی اور ادارے کی جانب سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دلی دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔












