سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خبر، پنجاب حکومت نے اچانک اہم قانون میں بڑی تبدیلی کردی

لاہور ( پنجاب پوسٹ) حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمین کے کیڈر اور دوسرے محکمے میں ڈیپوٹیشن سے متعلق سروس رولز میں اہم ترمیم کردی۔

پنجاب گزٹ میں شائع ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب سول سرونٹس (Appointment and Conditions of Service) Rules 1974 میں نئی شق 3-A شامل کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب حکومت جین زی کو بھول گئی، لیپ ٹاپ کا وعدہ تاحال پورا نہ ہو سکا

ترمیم کے تحت عام حالات میں کسی سول سرونٹ کا کیڈر تبدیل کرنا یا اسے دوسرے محکمے میں بھیجناممکن نہیں ہوگا۔تاہم کسی محکمے، دفتر، خودمختار یا نیم خودمختار ادارے کی تنظیمِ نو یا پوسٹوں میں کمی کے نتیجے میں کوئی پوسٹ یا کیڈر ختم ہوجائے تو چیف سیکریٹری متعلقہ سول سرونٹس کو سرپلس (Surplus) قرار دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :


نوٹیفکیشن کے مطابق سرپلس قرار دیے گئے ملازم کو موزوں اور مساوی پوسٹ دستیاب ہونے کی صورت میں دوسرے محکمے یا کیڈر میں بھیجا جاسکے گا۔
بنیادی ہے سکیل 16اور اس سے اوپر پوسٹوں سمیت ان پوسٹوں کے لیے جن کی ابتدائی بھرتی وزیراعلیٰ کی منظوری/نوٹیفکیشن کے تحت متعلقہ کمیشن کی سفارش پر ہوتی ہے، ڈیپوٹیشن کا فیصلہ کمیشن کی سفارش پر ہوگا۔جبکہ دیگر پوسٹوں کے لیے ملازمین کے دوسرے محکمے یا کیڈر میں بھیجے جانے کا معاملہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی یا اس مقصد کے لیے مجاز افسر کی سربراہی میں کمیٹی کی سفارش پر طے کیا جائے گا۔حکومت پنجاب نے ترمیم کا اطلاق فوری طور پر کرنے کا اعلان کر دیا اور اس کیلئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے